قصور میں سفاکیت کی انتہا ، 13 سالہ بچی کو سگے باپ نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

6  اگست‬‮  2018

قصور(سی پی پی )قصور کے علاقہ الٰہ آباد میں سفاکیت اور درندگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں والد نے اپنی حقیقی بیٹی کو ہی اپنی ہوس پوری کرنے کے لیے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھینگ موڑ میں بشیر نامی ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی حقیقی بیٹی کو ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ الٰہ آباد میں متاثرہ لڑکی کے ماموں نے مقدمہ درج کروایا۔

کوٹ ملا سنگھ کے محمد یوسف نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ میری 13 سالہ بھانجی کو اس کے حقیقی والد بشیر نے گھر میں اکیلے پایا تو اس کے ہاتھ پاؤں کپڑے سے باندھ دئیے اور اپنی ہوس پوری کرنے کے لیے اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے ماموم محمد یوسف کی شکایت پر ملزم بشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب پولیس کی ابتدائی تفتیش میں مجرم اور متاثرہ بچی کے والد بشیر نے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے الزام کی تردید کی اور کہا میری بیوی کا چال چلن ٹھیک نہیں ہے ،اپنی بیوی کو منع کرنے پر مجھ پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس نے بشیر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ قصور کے علاقہ الٰہ آباد میں پیش آنے والے اس واقعہ پر اہل علاقہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے والد کی اس گھناؤنی حرکت پر بیٹی کو انصاف دلوانے کا اعلان کیا ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے اپنے شوہر کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی تردید بھی کی۔متاثرہ بچی کے ماموں اور شکایت کنندہ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بشیر نے اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ اس قدر گری ہوئی حرکت کی اور ہمارا سر شرم سے جھْکا دیا ہے۔ محمد یوسف نے بھی اپنی متاثرہ بھانجی کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…