ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے عجلت میں نکاح کیا ،بہت جلد طلاق ، عمران خان کی حکومت کتنے عرصے تک چلے گی؟کڑا احتساب شروع ہوگا، سیاسی نجومی کی حیرت انگیزپیش گوئیاں

5  اگست‬‮  2018

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور حسین وسان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے عجلت میں نکاح کیا ہے، وہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ،بہت جلد ان کی طلاق ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام لگا رہی تھی تعجب ہے نکاح بھی اس سے کیا۔منظور وسان نے کہا کہ جہانگیر ترین جن آزاد امیدواروں کو جہاز میں لے کر جارہے ہیں وہ واپس بس یا ٹرین میں آئیں گے۔

عمران خان نے حکومت اگر بنائی بھی تو دو سال تک چلے گی اس سے زیادہ نہیں چل پائے گی۔ عمران خان اپنے دعوے کی وجہ سے مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور ایک کروڑ گھر کہاں سے بنوائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئے گی پر سینیٹ چیئرمین سوشل آدمی ہوگا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس سینیٹ میں اکثریت ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب جی ڈی اے ختم ہوگئی۔ پانچ سال بعد کسی نئے نام سے منظر پر آئے گی۔ جب جی ڈی اے والے دھاندلی کی شکایتیں کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں وہ قیامت کی نشانی ہے۔ خلائی مخلوق کا نوازشریف ذکر کرتا تھا تو جی ڈی اے والے اس پر ہنستے تھے۔ منظور وسان نے کہا کہ خلائی مخلوق والے خلائی مخلوق کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جی ڈی اے کے احتجاج کو سندھ کے عوام نے رد کردیا عوام نکلے ہی نہیں۔ پی پی پی کی کمان نے فیصلہ کیاہے لوٹے نہیں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کڑا احتساب شروع ہوگا جو پانچ سال تک چلے گا۔ صدرالدین شاہ بھی پکڑ میں آئے گا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور حسین وسان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے عجلت میں نکاح کیا ہے، وہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ،بہت جلد ان کی طلاق ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…