شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور اکرم خان درانی کو بڑی خوشخبری ، قومی اسمبلی میں انٹری کا موقع مل گیا

31  جولائی  2018

شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور اکرم خان درانی کو بڑی خوشخبری ، قومی اسمبلی میں انٹری کا موقع مل گیا اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کی 4 نشستیں چھوڑنا ہوں گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور دیگر 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35 اور کراچی کی نشست این اے 243 سے کامیاب ہوئے تھے۔عمران خان نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لاہور میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، بنوں میں جے یو آئی (ف) کے اکرم درانی اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رضا علی عابدی کو شکست دی تھی۔یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…