ملاقاتی نوازشریف اور مریم نواز سے کس دن مل سکیں گے؟اڈیالہ جیل حکام نے اعلان کردیا

14  جولائی  2018

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اڈیالہ جیل حکام نے احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازسے ملاقاتیوں کیلئے جمعرات کا دن مقررکردیا ہے،جبکہ اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں سے رشتہ داروں کی ملاقات کیلئے جمعے کا دن مقرر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازسے رشتہ داروں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کردیا گیا ہے۔

جیل قوانین کے مطابق عام قیدیوں کیلئے ان کے عزیزواقارب کی ملاقات کیلئے جمعے کا دن مقرر ہے۔تاہم نوازشریف اور مریم نواز کیلئے سکیورٹی کے پیش نظر ملاقات کیلئے ایک دن پہلے رکھا گیا ہے۔اسی طرح کل جیل حکام نے نوازشریف کے پرسنل سٹاف کوان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔جبکہ سامان وصول کرکے نوازشریف تک پہنچا دیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ نوازشریف کا پرسنل سکیورٹی اسٹاف سامان لیکر اڈیالہ جیل پہنچا توان کی نوازشریف سے ملاقات نہیں کروائی گئی، نوازشریف کی ضروریات کے پیش نظران کاپرسنل اسٹاف ذاتی استعمال کی اشیاء لے کراڈیالہ جیل پہنچا۔اس موقع پرجیل حکام نے نوازشریف کے پرسنل اسٹاف کوروک لیا۔جیل حکام نے نوازشریف کے پرسنل اسٹاف کوسامان کی جانچ پڑتال کیلئے روکا۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کاذاتی سامان لاہور سے لایا گیا ہے۔سامان میں کپڑے ، شیونگ سامان اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔لاہور سے لائے گئے سامان میں نوازشریف کی ادویات بھی شامل ہیں۔واضح رہے نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کوگزشتہ روزلاہور ایئرپورٹ پرگرفتارکیا۔نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے۔جب احتساب عدالت میں انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ گرفتاری دینے کیلئے گزشتہ روزوطن واپس پہنچے ہیں۔ نوازشریف کی اتحاد ایئرلائن فلائٹ ای وائی243 نے سوا 9بجے کے قریب لاہور ایئرپورٹ پرلینڈ کیا۔تو وہاں موجود نیب ٹیم نے ان کوگرفتار کرلیا۔نیب حکام ان کوپہلے سے تیار چھوٹے جیٹ طیارے میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ قراردیتے ہوئے 10سال ، ان کی صاحبزادی مریم نوازکو7سال اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو1سال کی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔تاہم نیب نے کچھ روز قبل کیپٹن (ر)صفدر کوگرفتار کرلیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…