شہبازشریف، نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ کیوں نہ پہنچ سکے؟اصل وجہ سامنے آگئی

14  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز(ن)لیگ کی ریلی کی قیادت کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف سکیورٹی خدشات کے باعث ایک بار بھی گاڑی سے باہر نہ آئے ،لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں گاڑی کے اندر سے ہی مختصر خطاب کرنے کے بعد ریلی کے اختتام کا اعلان کیا ۔نجی ٹی وی  کے مطابق نواز شریف کے استقبال کے لئے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم مسجد لوہاری سے ریلی نکالی گئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ائیر پورٹ نہ پہنچ سکی ۔

میڈیا اور کارکنوں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ شہباز شریف دھرم پورہ پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تاہم شہباز شریف نے گاڑی کے اندر ہی موجود رہ کر مختصر خطاب کیا اور ریلی کے اختتام کا اعلان کر کے ماڈل ٹائون اپنے گھر روانہ ہو گئے۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف نے رکاوٹوں کے باوجود پارٹی قائد محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے کارکنوں کو باہر لانے میں کامیابی پر لیگی امیدوار وں اور عہدیداروں کو شاباش دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود 13جولائی کی کوشش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ذمہ داری نبھانے والے امیدواروں اور عہدیداروں کی ستائش کی ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت نے واضح اعلان کے باوجود استقبال کیلئے سر گرمیاں نہ دکھانے والے بعض رہنماؤں کے بارے میں مقامی کارکنوں سے آگاہی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ادھرمسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور انھیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…