نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کا تعلق کہاں سے ہے؟ وہ اب تک کیا کرتے رہے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

7  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور کپٹن صفدر کو ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ڈیرہ اسماعیل کے رہنے والے ہیں، وہ 1958ء کو پیدا ہوئے، ان کے آباؤ اجداد بھارت سے ہجرت کرکے جنوبی خیبرپختونخوا کے سرائیکی بولنے والے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پذیر ہوئے، محمد بشیر کی مادری زبان اردو ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہی ابتدائی تعلیم حاصل

کی، اس کے بعد گومل یونیورسٹی اور پشاور میں تعلیم حاصل کی۔ 1990ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا۔ محمد بشیر سول جج تعینات ہوئے تھے بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر ترقی پائی۔ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے تھے لیکن انہیں تین سال کے لیے مدت ملازمت میں توسیع دی گئی، پیشہ ورانہ حلقوں میں محمد بشیر اپنی قانونی قابلیت اور دیانتدارانہ رویہ رکھنے کی شہرت رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…