قصور میں جنسی زیادتی کا ایک اور اندوہناک واقعہ! 50 سالہ شخص نے 11سال کی بچی کو حاملہ کردیا،بدلے میں کتنے پیسے دیتا تھا؟ایسی شرمناک داستان کہ پوراملک ہل کر رہ گیا

25  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) قصورمیں جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ،نواحی گاﺅں میں درندہ صفت 50 سالہ ملزم نے 11 سالہ معصوم بچی کو متعددبار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کردیا۔ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق  متاثرہ بچی کی والدہ حلیمہ بی بی نے بتایا کہ وہ پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں ہے۔ اس کا خاوند بشیر احمد گدھا گاڑی چلاتا ہے جبکہ حلیمہ بی بی اوراس کی دوسری بیٹیاں آبائی گاﺅں دین پور ڈوبہ کے قریب ہی واقعہ بھٹہ خشت پر روزانہ مزدوری کرنے جاتی ہیں۔

بچی کی والدہ کے مطابق میاں بیوی اور بچے دن بھر مشقت کرنے کے باوجود بھی مشکل سے دو وقت کی روٹی پوری کرتے ہیں۔ بھٹہ خشت کے مالک سے انہوں نے چار لاکھ روپے ادھار لے رکھے ہیں جن کی ادائیگی تمام تر مشقت کے باوجود نہیں ہورہی ہے۔بچی کی والدہ کے مطابق چھانگا مانگا کے علاقہ میں اپنے ذاتی مکان میں مقیم چلے آنے والے امیر آدمی محمد شفیع کی عمر 50 سال سے زائد ہے اور اس کے تمام بچے لاہور میں کاروبار کرتے ہیں ۔اس کی فیملی بھی وہیں پر مقیم ہے۔ محمد شفیع اس علاقہ میں ٹھیکیداری کرتا ہے اور اپنے گھر میں تنہا رہتا چلا آرہا ہے۔ جب حلیمہ بی بی اپنے بچوں اور خاوند کے ہمراہ بھٹہ خشت پر کام کرنے چلی جاتی تو اس کی 11سالہ بیٹی اکیلی گھر میں موجود ہوتی، اس دوران درندہ صفت ملزم محمد شفیع ایک روز ان کے گھر میں داخل ہوا اور بچی کو دس روپے دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بچی کے بیان کے مطابق ملزم نے اسے منع کیا کہ وہ اس بارے میں اپنے والدین یا کسی بھی فر دکو کچھ نہ بتائے جس پر مذکورہ بچی خاموش رہی۔ جس کے بعد ملزم کئی بار والدین کی عدم موجودگی میں ان کے گھر آیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے معمولی پیسے دے کر چلا جاتا۔

مذکورہ بچی نے یہ بات ڈر کے مارے چھپائے رکھی تاہم چند روز قبل بچی کے پیٹ میں درد ہوا تو اس نے اس امر کا ذکر اپنی والدہ سے کیا جس پر حلیمہ بی بی اپنی بیٹی کو لے کر گاﺅں کی دائی کے پاس گئی تو دائی نے اسے شہر جاکر الٹراساﺅنڈ کرانے کا مشورہ دیا جس پر حلیمہ بی بی نے کچھ پیسے ادھار لئے اور شہر کے ایک پرائیویٹ میٹرنٹی ہوم میں لیجاکر بچی کو میٹرنٹی ہوم میں موجود نرس کو چیک کرایا تو اس نے انکشاف کیا کہ گیارہ سالہ بچی دو ماہ کی حاملہ ہوچکی ہے۔

حلیمہ بی بی کے مطابق یہ بات سن کر ان کے پورے خاندان کے سر پر آسمان گرپڑا۔ دوسری طرف ملزم محمد شفیع کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ علاقے سے غائب ہوگیا۔ معصوم بچی کے انتہائی غریب والدین انصاف کی غرض سے علاقہ کے ایک سابق ایم پی اے کے پاس گئے تو اس نے مظلوم خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انہیں پولیس کے پاس لے کر جائے گا مگر چند روز کے بعد مذکورہ ایم پی اے نے بھی انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا کہ الیکشن کے دن ہیں آپ خود تھانے جائیں میں ان دنوں کوئی رسک لینے کے لئے تیار نہیں ہوں۔

جس پر بشیر احمد اور اس کی اہلیہ اپنی بچی کو لے کر تھانہ چھانگا مانگا گئے تو پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کی بجائے انہیں چلتا کردیا۔جب  ایس ایچ او چھانگا مانگا سے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ابھی تک کوئی تحریری درخواست نہیں آئی جیسے ہی کوئی درخواست موصول ہوگی تو ہم قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔متاثرین نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…