عیدالفطر ،حکومت خیبر پختونحوا نے اہم اعلان کردیا

14  جون‬‮  2018

پشاور(این این آئی) حکومت  خیبر پختونحوا نے عیدالفطر کے لئے 15 جون سے 18 جون 2018 تک تعطیلات کا اعلان کردیا۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔دریں اثناء کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن نے عیدالفطر کے دوران

امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے عید گاہوں، تمام حساس مساجد ، تفریحی مقامات ، اہم دفاتر، بازاروں اور بس سٹینڈ وغیرہ کی سیکیورٹی پر 3000 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شہر بھر کے تمام عید گاہوں اور حساس مساجد سمیت تفریحی مقامات، اہم دفاتر، بازاروں اور بس سٹینڈز کے علاوہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 3000 سے زائدافسران و اہلکاران تعینات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔بدھ کے روز جاری ہونے اعلامیہ کے مطابق شہر کے گنجان آبادبازاروں میں سنیفرڈاگز، لیڈیز پولیس اہلکاراور بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سٹی پٹرولنگ فورس اور پولیس بکتر بند گاڑیاں بھی گشت کریں گی۔اعلامیہ کے مطابق تمام اہم بازاروں میں گھڑ سوار اہلکاروں کے علاوہ سپیشل کمبیٹ یونٹ کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔عید گاہوں اور تمام حساس مساجد میں باوردی اہلکاروں کے علاوہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور عیدالفطر کے دوران امن و امان کو بر قرار رکھنے کی خاطر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…