خواجہ سعد رفیق کا انتخا بی حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کونسی ٹی وی اینکر سابق وفاقی وزیر ریلوے کی بیوی نکلی؟تہلکہ خیز انکشاف

  جمعرات‬‮ 14 جون‬‮ 2018  |  16:30

لاہور(آ ئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ، جس میں معلوم ہوا کہ سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر کیا گیا ہے ،کا غذات کے مطا بق سعد رفیق کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل سے ہی سابق

وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،تا ہم اب انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پر دو بیو یو ں کا اعتراف کر لیاہے۔شفق حرا پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز پر پروگرام کی اینکر بھی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں