ملک کے دو بڑےڈیموں سے بجلی کی پیداوار بند ،متعدد شہروں میں پاور بریک ڈائون،عوام سڑکوں پر نکل آئے ، ملکی آبی ذخائرکی تشویشناک صورتحال، منگلا اور راول ڈیم سوکھ گئے، محکمہ موسمیات نے کیا خوفناک پیش گوئی کر دی؟

8  جون‬‮  2018

پشاور(این این آئی) تربیلا ڈیم کے ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے اور وارسک ڈیم سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، ایبٹ آباد اور مردان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد پشاور کے علاقے فقیر کالونی میں گزشتہ رات بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا

اور حکام کے خلاف نعرے لگائے۔دوسری جانب پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے حکام کے مطابق تربیلہ ڈیم کے پاور ٹرانسفارمرز پر شدید لوڈ ہے، جس کی وجہ سے مردان اور ہری پور میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور ان علاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث عوام کو باربار کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ وارسک ڈیم سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔تربیلا ڈیم کے پاور ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے اور وارسک ڈیم کی جنریشن بند ہونے کے باعث پشاور، ایبٹ آباد اور مردان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم سرما میں جنوری سے مارچ 62 فیصد کم بارشیں ہوئیں ٗ اپریل اور مئی میں 9.9 فیصد معمول کے مطابق بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کیمطابق جنوری سے مئی کے دوران 44.9 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے تاہم مون سون کی بارشوں سے امید ہے کہ خشک سالی ختم ہوگی۔اطلاعات کے مطابق منگلا ڈیم اور راول ڈیم میں جھیلیں خشک ہو چکی ہیں اور ملکی آبی ذخائر میں پانی کا ڈیڈ لیول کو چھو چکا ہے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے حکام کے مطابق تربیلہ ڈیم کے پاور ٹرانسفارمرز پر شدید لوڈ ہے، جس کی وجہ سے مردان اور ہری پور میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور ان علاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث عوام کو باربار کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ وارسک ڈیم سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔تربیلا ڈیم کے پاور ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے اور وارسک ڈیم کی جنریشن بند ہونے کے باعث پشاور، ایبٹ آباد اور مردان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔د

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…