سبیکا شیخ کی موت انتہائی افسوس ناک ہے، سبیکا کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،عائشہ فاروقی

19  مئی‬‮  2018

ہوسٹن (آئی این پی)ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ سبیکا شیخ کی موت انتہائی افسوس ناک ہے، سبیکا کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سبیکا گزشتہ سال اگست میں امریکا آئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ سبیکا کے والدین کی خواہش ہے کہ میت جلد پاکستان پہنچائی جائے، پاکستانی قونصل خانہ، میڈیکل سینٹر اور انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایک سے دو روز میں کارروائی مکمل کرکے میت روانہ کردی جائے، تاخیر کی وجہ ہوسٹن سے پاکستان براہ راست فلائٹ نہ ہونا بھی ہے، تاہم میت کی براہ راست پاکستان روانگی کیلئے ایئرلائن سے بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میت پاکستان بھجوانے سے متعلق حکمت عملی بنا لی ہے، کل تک اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے، ہفتہ وار تعطیل کے بعد ایک سے دو روز لگیں گے، پیر کو میت پاکستان بھجوانے کا انتظام کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تفصیلات کا انتظار ہے، ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ اس حوالے سے الرٹ ہے۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے سانتا فے فائرنگ واقعہ پر افسوس کا ااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سبیکا کے لواحقین اور دوستوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں ٹیکساس واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…