دو روز قبل حساس ادارے کی ملازمین سے بھری بس پر جب دہشتگردوںنے حملہ کیا تو جانتے ہیں بہادر بس ڈرائیور نے جان دیکردرجنوں ملازمین کو بچایا؟خودکش حملہ آور کو کیسے اپنے گھنائونے مقصد میں ناکام بنایا؟جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائینگے

5  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس ادارے کی بس کے بہادر ڈرائیور نے جان دیکر لازمین کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روزقبل دہشتگردی کی کارروائی میں فائرنگ اور خودکش حملے کا نشانہ بننے والی ملازمین سے بھری بس کے بہادر ڈرائیور نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس میں موجودملازمین کو بچالیا۔ ڈرائیور اکرم نیازی ملازمین سے بھری بس لے کر جیسے ہی بسال روڈ

پہنچا تو سپیڈ بریکر کراس کرنے کیلئے بس کو آہستہ کرنا پڑا اس دوران موٹر سائیکل پر بس کا تعاقب کرنے والے دہشتگردوں نے بس پر فائرنگ شروع کر دی ۔ جس پر ڈرائیور اکرم نیازی نیچے اتر اتو خود کش حملہ آور اس سے لپٹ گیا ور حملہ آور نے بٹن دبا کر دھماکہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت وہاں سے گزرنے والا 20 سالہ حبیب خان بھی زد میں آکر شہید ہوگیا، جبکہ خودکش حملہ آور کے اعضا سینکڑوں فٹ دور تک جا گرے۔ پاکستان کے موقراخبار کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بس قریب آنے پر بس پر فائرنگ کی ، جس پر بس ڈرائیور نے حملہ آور سے کچھ فاصلے پر بس روک کر حملہ آور کی جانب دوڑ لگادی۔ بس ڈرائیور کو آتے دیکھ کر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس سے بس ڈرائیور اور ایک راہگیر طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ بس میں سوار افراد سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ، جس میںحساس ادارے کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ جائے وقوعہ سے حملہ آور کی ٹانگیں ، آنکھ اور سر کا کچھ حصہ ملا ہے۔ اعضا فارنزک تجزیئے کیلئے لاہور بھیجوائے جارہے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد حساس اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں حساس ادارے کے 13 ملازم زخمی بھی ہوئے۔شہداء کا پوسٹ مارٹم کرنے کے

بعد ان کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ دوسری جانب علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، جب کہ متعدد مقامات سے مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…