چودھری صاحب!آپ کے بیوی بچے،دولت برطانیہ میں ہے،آپ یہاں کیوں آئے؟دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کے سوال پر چوہدری سرور کا حیرت انگیز جواب

10  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں دوہری شہریت ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چوہدری سرور وکیل کے ہمراہ پیش، لگتا ہے گورنر پنجاب بننے کیلئے برطانوی شہریت سے دستبردار ہوئے ، چیف جسٹس کے ریمارکس،2013میں برطانوی شہریت چھوڑ دی تھی، چوہدری سرور، برطانوی حکومت برطانوی شہریت بحال کرسکتی ہے، چوہدری سرور کے وکیل کا اعتراف، اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بھی تصدیق کر دی،

قانون کاجائزہ لینا ہے، شہریت مستقل چھوڑی یا عارضی طور پر ، چیف جسٹس۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج دوہری شہریت ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور اپنے وکیل کے ہمراہ پیش عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2013میں برطانوی شہریت چھوڑ دی تھی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نیچوہدری سرور کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا برطانوی حکومت شہریت دوبارہ بحال کر سکتی ہے جس پر چوہدری سرور کے وکیل کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت شہریت دوبارہ بحال کر سکتی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے عدالت کو بتایا کہ برطانوی حکومت معطل شہریت دوبارہ بحال کر سکتی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا 2002میں فیصلہ موجود ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چوہدری سرور سے کہا کہ لگتا ہے آپ گورنر پنجاب بننے کیلئے برطانوی شہریت سے دستبردار ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون کا جائزہ لینا ہے، شہریت مستقل چھوڑی یا عارضی طور پر۔سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے چاروں نو منتخب سینیٹرز چودھری سرور، نذہت صادق ، سعدیہ عباسی اور ہمایوں اختر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔سپریم کورٹ نے عبوری فیصلے کی حد تک فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا

کہ ہم صرف عبوری حکم کی حد تک فیصلہ دیں گے۔ سپریم کورٹ کے مطابق دوہری شہریت کے معاملے پر سات رکنی بنچ تشکیل دیا جائے گا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر سے استفسار کیا کہ چودھری صاحب!آپ کے بیوی بچے،دولت برطانیہ میں ہے،آپ یہاں کیوں آئے؟۔چودھری سرور نے عدالت کو بتایا کہ میں 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑچکاہوں،اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ شہریت مکمل طورپرچھوڑی یاعارضی طورپر۔

وکیل چودھری سرور نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق شہریت دوبارہ بحال کی جاسکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے گورنربننے کیلئے عارضی طورپرشہریت ترک کی۔عدالت عالیہ نے کہا کہ آپ نے یہاں سیاست کرنی تھی،وقت پوراہونے پردوبارہ شہریت بحال کرانی تھی،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی دیں آپ دوبارہ برطانوی شہریت بحال نہیں کرائیں گے،اگرآپ نے دوبارہ برطانوی شہریت بحال کرائی تونااہلی بنتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…