احمد چیمہ کی تنخواہ کتنی ہے ؟ 19ویں گریڈ کے افسروںکےاس بادشاہ کی جب چیف جسٹس نے تنخواہ پوچھی تو جانتے ہیں چیف سیکرٹری نے انہیں کیا بتایا؟جان کر آپ بھی حیرت سے انگلیاں دانتوں میں دبا لینگے

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احد چیمہ کی گرفتاری پر اب کوئی افسر احتجاج نہ کرے، جس نے استعفیٰ دینا ہے دیدے، نیب کو ہراساں نہ کیا جائے ، جس کو بلایا جائے وہ تعاون کرے، چیف جسٹس نے بیوروکریسی کو ہدایت کرتے ہوئے پیراگون سٹی کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے ایل ڈی اے

ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی احدچیمہ کی گرفتاری پر پنجاب میں بیوروکریسی کو احتجاج سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر اب کوئی افسر احتجاج نہ کرے، جس نے استعفیٰ دینا ہے دیدے، نیب کو ہراساں نہ کیا جائے ، جس کو بلایا جائے وہ تعاون کرے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب اسمبلی سے احد چیمہ کے حق میں قرارداد منظور ی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے کیسے احد چیمہ کے حق میں قرارداد منظور ہوئی، کل کو قرارداد آجائے گی کہ سپریم کورٹ نہیں بلا سکتی۔چیف جسٹس نے احد چیمہ کے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا اور سوال کیا کہ آج کل احد چیمہ کہاں ہے، جس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے جواب میں کہا کہ احد چیمہ نیب کی حراست میں ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ گریڈ 19 کی کیا تنخواہ ہے اور احد چیمہ کتنی لیتے تھے،چیف سیکرٹری نے بتایا کہ تنخواہ ایک لاکھ ہو سکتی ہے لیکن مراعات کے ساتھ 14 لاکھ لے رہے ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت نجی کمپنیوں سے معاہدہ کیا، جس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت 6کمپنیوں سے معاہدہ کیا، جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ قانون پڑھ کرسنائیں،کہیں نہیں لکھا نجی کمپنی سے معاہدہ کیا جاسکتا ہے، ترقیاتی کام تو ایل ڈی اے نے کروانے ہیں۔چیف جسٹس نے کمپنیوں کے

مالکان ،شیئرہولڈرز کی تفصیلات کی عدم فراہمی پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ معاہدے کے وقت ڈی جی ایل ڈی اے کون تھا؟ ڈی جی ایل ڈی اے نے جواب دیا کہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ تھے۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اس احد چیمہ کا نیا عہدہ کیا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ احد چیمہ قائد اعظم پاور پلانٹ کے سی ای او ہیں، جس کے بعد عدالت نے احد چیمہ کی

سروس پروفائل اورتنخواہوں کاریکارڈطلب کرلیا جبکہ پیراگون سٹی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…