ایک اور بنگلہ دیش،نواز شریف کے خلاف فیصلہ آتے ہی کیپٹن صفدر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ، پاکستان کیلئے دعا کی اپیل کر دی

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولوی تمیزالدین کو انصاف نہ ملا تو اس کے نتیجے میں پاکستان کو نقصان ہوا اور بنگلہ دیش بن گیا ،نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں،کچھ فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں ، کچھ عوام کے اور کچھ لوح محفوظ پر لکھے ہوتے ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اس طرح کے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے ہیں، دیکھتے ہیں مورخ اس فیصلے

کو کیا لکھے گا، فواد چوہدری ہر الیکشن سے پہلے پارٹیاں جبکہ عمران سسرال بدلتا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا ہے کہ مولوی تمیزالدین کو انصاف نہ ملا تو اس کے نتیجے میں پاکستان کو نقصان ہوا اور بنگلہ دیش بن گیا ،نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں۔ نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ کچھ فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں ، کچھ عوام کے اور کچھ لوح محفوظ پر لکھے ہوتے ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اس طرح کے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ کیپٹن صفدر نے اس موقع پر سیاسی مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ترجمان فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن سے پہلے فواد چوہدری پارٹی اور عمران خان سسرال بدلتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابات اصلاحات 2017ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئےاپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63پر پورا نہ اترنے والا کوئی بھی شخص کسی سیاسی پارٹی کے کسی عہدے

کیلئے قابل قبول نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف جو کہ پانامہ فیصلے میں نا اہلی کے بعد انتخابی اصلاحات 2017ایکٹ کے تحت ن لیگ کے پارٹی صدر بننے کے اہل قرار پائے تھے اب ن لیگ کی صدارت سے بھی نا اہل قرار دے دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…