نواز شریف اور مریم نوازکی گرفتاری،لودھراں الیکشن پر خوشیاں مناتی ن لیگ کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بری خبرآگئی

13  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کو جلسوں پر تو پذیرائی مل رہی ہے لیکن دوسری طرف نیب کی پیشیاں ہیں، نہ کیس لمبا ہو گا نہ ہی اس کا امکان ہے، نواز شریف کو سزا ہو جائے گی، سزا جرمانہ بھی ہو سکتی ہے اور قید بھی، نواز شریف ہی نہیں بلکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی سزا ہو گی، ان کا کیس زیادہ خطرناک ہے، عارف نظامی نے لودھراں الیکشن پر خوشیاں مناتی ن لیگ کے

ارمانوں پر اوس ڈال دی، قائد ن لیگ کو بری خبر سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے لودھراں الیکشن میں جیت کی خوشیاں مناتی ن لیگ کے ارمانوں پر اوس ڈال دی ہے۔ انہوں نےا نکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جلسوں میں تو پذیرائی مل رہی ہے لیکن دوسری طرف نیب کی پیشیاں بھی ہیں ۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نیب کیس نہ تو لمبا ہو گا اور نہ ہی اس کا امکان ہے۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو نیب کیس میں سزا ہو جائے گی اور یہ سزا جرمانہ بھی ہو سکتی ہے اور قید بھی ۔ عارف نظامی نے اس سے بھی بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو سزا کی زد میں آئیں گے مگر ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی بچ نہیں سکیں گی کیونکہ مریم نواز کا کیس نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف آج بھی نیب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ نیب عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے نیب کیسز کو انتقام قرار دیتے ہوئے ریفرنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر مین ریفرنس تگڑا ہوتا تو نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی ، ہم سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔انہوں نے لودھراں الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…