کیپٹن صفدر کے بعد شریف خاندان کا ایک اور داماد عدالتی شکنجے میں، بینک کو کتنے کروڑ کا چونا لگادیا، دھماکہ خیز انکشاف

7  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ 92کی رپورٹ کے مطابق بنکنگ کورٹ نمبر 4لاہور کی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو 18جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یو بی ایل کی برانچ ڈیوس روڈ نے اپنے وکیل کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف 26کروڑ روپے کی ریکوری

کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران علی یوسف نے مذکورہ بینک کو 26کروڑ نہیں بلکہ اڑھائی کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق یونائٹڈ بینک ڈیوس روڈ برانچ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کو اڑھائی کروڑ روپے کا نا دہندہ قرار دیا گیا ہے۔ بینک کی طرف سے احسن مسعود ایڈووکیٹ نے عمران خان یوسف کے خلاف ریکوری کا دعویٰ بینکنگ کورٹ نمبر 4میں دائر کیا ہے۔ بینک کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران علی یوسف نے بینک سے اڑھائی کروڑ روپے کی رقم بطور قرض لی لیکن بعد میں رقم واپس نہ کی گئی، عمران علی یوسف کو متعدد بار رقم جمع کرانے کی مہلت دی لیکن بینک کو رقم نہ دی گئی جس پر عدالت میں دعویٰ دائر کی جا رہا ہے لہٰذا عدالت عمران علی یوسف سے رقم دلوائے۔ عدالت نے دعوے پر احس مسعود ایڈووکیٹ کی ابتدائی بحث کے بعد عمران علی یوسف کو نوٹس کرتے ہوئے 28جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…