خود کو پاک فوج کا بریگیڈئر کہنے والا جعلساز دھر لیا گیا، اخبارات میں نوکری کے اشتہار، خواتین کی قابل اعتراض تصویریں بنا کر کیا کچھ کیا جاتا رہا؟ شرمناک انکشافات

3  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک کرنے والا جعلی بریگیڈئر گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق جعلی بریگیڈئر بشارت کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا، واضح رہے کہ یہ جعلی بریگیڈئر مختلف اخبارات میں میڈیا ہاؤس کے لیے خواتین کی ضرورت ہے کا اشتہار دیتا تھا، اشتہار چھپنے کے بعد خواتین اس سے رابطہ کرکے اس سے ملاقات کرتی تھیں،

اس پہلی میٹنگ میں وہ کام کرنے کی خواہش مند خواتین کو مختلف زایوں سے لی گئی تصاویر کا کہتا تھا جس پر یہ خواتین اسے تصاویر دے دیتی تھیں، ان سے تصویریں لینے کے بعد یہ شخص فوٹو شاپ میں تصویروں کو ایڈٹ کرتا اور ان خواتین سے مختلف تقاضے شروع کر دیتا، وہ ان خواتین سے جنسی تعلقات قائم کرنا اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا تھا، یہ جعلی بریگیڈئر بشارت اپنا ٹھکانہ تبدیل کرتا رہتا تھا لیکن گزشتہ رات ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر ونگ کی سربراہی میں جی ایس ایم لوکیٹر کی مدد سے جعلی بریگیڈئر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک شخص نے درخواست دی تھی جس کے ساتھ اس نے جعلی بریگیڈئر کے خلاف ثبوت بھی فراہم کیے کہ بشارت نے اس کی بہن کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ جعلی بریگیڈئر مختلف اخبارات میں میڈیا ہاؤس کے لیے خواتین کی ضرورت ہے کا اشتہار دیتا تھا، اشتہار چھپنے کے بعد خواتین اس سے رابطہ کرکے اس سے ملاقات کرتی تھیں، اس پہلی میٹنگ میں وہ کام کرنے کی خواہش مند خواتین کو مختلف زایوں سے لی گئی تصاویر کا کہتا تھا جس پر یہ خواتین اسے تصاویر دے دیتی تھیں، ان سے تصویریں لینے کے بعد یہ شخص فوٹو شاپ میں تصویروں کو ایڈٹ کرتا اور ان خواتین سے مختلف تقاضے شروع کر دیتا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…