آصف زرداری اور نواز شریف کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں،نعیم الحق

30  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں‘ (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طریقے سے عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے‘ اکبر ایس بابر

کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں‘ سات سال پہلے پارٹی سے نکالے گئے شخص نے الیکشن کمیشن میں کیس کیا‘الیکشن کمیشن سے درخواست ہے دوسری جماعتوں کے اکائونٹس کی بھی جانچ پڑتال کی جائے‘ ہم چاہتے ہیںالیکشن کمیشن انصاف کرتا نظر آئے تمام پارٹیوں کے اکائونٹس کی تفتیش کی جائے۔پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ اکبر ایس بابر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں‘ سات سال پہلے پارٹی سے نکالے گئے شخص نے الیکشن کمیشن میں کیس کیا۔ ہم نے 2010 سے لے کر 2017تک تمام اکائونٹس کی تفصیلات دے دی ہیں۔ سات سو صفحوں پر مشتمل فائلیں الیکشن کمیشن کے حوالے کی ہیں اب الیکشن کمیشن ہماری دستاویزات کا معائنہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ایک درخواست دی ہے جس میں اپیل کی ہے کہ دوسری بڑی سیاسی جماعتوں جن کے اکائونٹس کی تفتیش نہیں کی گئی ہم نے ان کی تفصیلات فراہم کی ہیں کیونکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی

کے اپنے اکائونٹنٹس نے آڈٹ کرتے ہوئے ان پر شدید اعتراضات کئے ہیں۔ لاکھوں کروڑوںکا پتہ نہیں چل رہا۔ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ دوسری جماعتوں کے اکائونٹس کی بھی جانچ پڑتال شروع کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن انصاف کرتا نظر آئے تمام پارٹیوں کے اکائونٹس کی تفتیش

کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طریقے سے عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے۔ تحریک انصاف کے اکائونٹس سب کے سامنے ہیں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان آصف زرداری اور نواز شریف کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…