وہ کونسی طاقت ہے جو ن لیگ کو ٹوٹنے سے بچا رہی ہے، باغی رہنما کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے، سہیل وڑائچ کے تہلکہ خیز انکشافات

22  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے پاس نا اہلی کے بعد دو آپشن تھے ایک یہ کہ وہ چپ کر کے بیٹھ جائیں جو ہو گیا ہے اس کی معافی تلافی کریں اور دوسرا آپشن یہ تھا کہ وہ اپنی سیاسی بقا کی کوشش کریں۔نواز شریف نے دوسرا آپشن منتخب کیا ، ن لیگ ٹوٹ چکی،

فارورڈ بلاکس بن چکے، حیران ہوں کہ اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے، سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازسز شریف اقتدار سے نکل گئے تو ان کے پاس دو آپشنز موجود تھے۔ ایک یہ کہ وہ چپ کر کے بیٹھ جائیں جو ہو گیا ہے اس کی معافی تلافی کریں اور دوسرا آپشن یہ تھا کہ وہ اپنی سیاسی بقا کی کوشش کریں۔نواز شریف نے دوسرا آپشن منتخب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جب کسی مقتدر انسان کی نا اہلی ہوتی ہے تو جو اچھی خاصی حکومت چل رہی ہو اس میں بھی دھڑے بندی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال کے بعد کسی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک بنیں تو معمول کی بات ہے، ن لیگ بھی ٹوٹ چکی ہے اور اس میں فارورڈ بلاکس بن چکے ہیں۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے۔ن لیگ میں کچھ رہنما ایسے ہیں جن کا اگلا ٹارگٹ الیکشن ہے ، ایسے رہنماؤں کی رسیاں پارٹی سے نہیں بلکہ قومی اسمبلی سے بندھی ہوتی ہیں اور ان کو یہ سوچنا ہوتا ہے کہ قومی اسمبلی میں کیسے رہنا ہے؟ وہ کسی ایسی جماعت کا رُخ کریں گے جہاں ان کے جیتنے کا راستہ ہموار ہو۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…