مسلم لیگ(ن) کا نیا صدر افواہیں دم توڑ گئیں۔۔نام فائنل ہو گیا

30  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باضابطہ طور پر دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرنے کے لیے 2 اور 3 اکتوبر کو پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلا لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے تک لندن روانہ نہیں ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ

اور جنرل کونسل کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بلائے گئے ہیں جن میں پارٹی قیادت کو منتخب کرنے کے لیے 1600 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے جمعرات (28 ستمبر) کو لندن واپس روانہ ہو جائیں گے جو اس وقت کینسر کے علاج لیے لندن کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ تاہم بیگم کلثوم نواز کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بہتر ہونے کے بعد اب میاں نواز شریف 3 اکتوبر سے قبل لندن روانہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 اکتوبر کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل پارٹی کی پارٹی آئین میں تبدیلی کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس کا دوسرا سیشن 3 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے روکنے والے تمام عوامل کو ختم کر دیا جائے گا اور وہ 3 اکتوبر دوبارہ پارٹی کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ادھر الیکشن بل کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 کے بجائے 2 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا جہاں بل کی منظوری کے بعد اسی دن صدر ممنون حسین بل پر دستخط کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…