فوج کیخلاف شدیدردعمل،ن لیگ کے کارکنوں نے حدیں پار کرلیں،افسوسناک واقعہ‎

23  ستمبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جیت کا جشن مناتے لیگی کارکنوں نے پاک فوج کے جوانوں سے بھری گاڑی کے سامنے نعرے بازی شروع کر دی، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جیت کی خوشی میں ن لیگ کے ورکرز نے خوب جشن منایا اور اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں دیکھاجا سکتا ہے کہ لیگی کارکنان اور ورکرز بیگم کلثوم نواز کی جیت کا جشن بہت جوش و خروش سے منا رہے ہیں لیکن اب ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حلقہ این اے 120میں جیت کا جشن مناتے لیگی کارکنان اور ورکز کے سامنے اچانک پاک فوج کی جوانوں سے بھری ایک گاڑی آجاتی ہے جس پر نوجوانوں کے نعروں میں تیزی اور شدت آجاتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پاک فوج کی گاڑی وہاں آتی ہے اور ہجوم میں پھنس جاتی ہے تو کارکنان نعرے بازی شروع کر دیتے ہیں کہ ”میاں جی۔۔۔! تُن کے رکھو۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین اس پر اپنے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں کی جانب سے ن لیگ کے کارکنان اور ورکرز کی جانب سے نعرے بازی پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…