حنا پرویز بٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے تلملا اٹھے اور پھر وہ ہو گیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،

17  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ووٹ تو انہی کو ملیں گے، حنا پرویز بٹ کو ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے مزاج درست کر کے رکھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کو سوشل

میڈیا پر اس وقت پی ٹی آئی کے حمایتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا جب انہوں نے حلقہ این اے 120میں جاری ضمنی الیکشن بارے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کہ ’’کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ووٹ تو انہی کو ملیں گے‘‘۔ حنا پرویز بٹ کا یہ ٹویٹ جیسے ہی منظر عام پر آیا پی ٹی آئی کے حمایتی بھی کمر کس کر میدان میں آگئے اور حنا پرویز بٹ کا مزاج درست کرکے رکھ دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف اقبال وزیر بریار نے حنا پرویز بٹ کے ٹویٹ کے رد عمل میں کہا کہ ” ہم پارٹی کو ووٹ ڈالتے ہیں کتوں کو نہیں“۔ایمان نور نے حنا پرویز بٹ سے انتہائی مودبانہ انداز میں درخواست کرتے ہوئے کہا ” میڈم ، میرے خیال میں ایسا کہنا ہمیں زیب نہیں دیتا، اظہار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں، سو پلیز احتیاط کریں، باقی آپ کی مرضی “۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی حنا بٹ کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے مریم نواز کی تعریف کرنے کی کوشش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…