توہین آمیز سلوک، امریکی قونصل خانے یادداشت پیش کرنے جانیوالے وفد سے کیا کچھ اتارنے کو کہاگیا؟افسوسناک انکشاف

30  اگست‬‮  2017

کراچی(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے خلاف کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں اورسول سائٹی کی مشترکہ احتجاجی یادداشت امریکی قونصل خانے میں پیش نہ کی جاسکی ۔ امریکی قونصل خانے کی طرف سے توہین آمیز سلوک کے بعد مظاہرین کا وفد یادادشت پیش کیے بغیر واپس آگیا ۔ کراچی پریس کلب سے پی آئی ڈی سی تک امریکی صدر اورمریکی جنرل کی دھمکیوں کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین کوآگے بڑھنے سے روک دیا

اورصرف آٹھ رکنی وفد کوامریکی قونصل خانے جاکر احتجاجی یادداشت پیش کرنے کی اجازت دی گئی تاہم وفد جیسے ہی امریکی قونصل خانے پہنچا تو سیکورٹی عملے کی جانب سے انہیں امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے سے قبل سخت سیکورٹی سے گذارا گیا جس پروفد کے ارکان نے امریکی قونصل خانے کی سیکورٹی عملہ کے احکامات کو توہین آمیز قراردیتے ہوئے احتجاجی یاد داشت پیش کے بغیر ہی واپسی کی راہ لی ۔ وفد کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر پروفیسر این ڈی خان نے بتایا کہ امریکی قونصل خانے کے سیکورٹی عملہ نے انہیں نصف گھنٹہ بٹھائے رکھا اس کے بعد قونصل خانہ کے اندرجانے کی اجازت دی گئی ۔ این ڈی خان کے مطابق جب وفد کے ارکان قونصل خانے کی عمارت میں احتجاجی یادداشت اورمراسلہ دینے کے لیے اندرداخل ہوئے تو سیکورٹی کے نام پرتوہین آمیز سلوک کیا گیا ۔ وفد کے تمام ارکان سے جوتے چشمے اورپینٹ کی بیلٹ اتارکرسائیڈ میں رکھنے کے لیے کہا گیا جس پر وفد کے ارکان احتجاجی یادداشت جمع کرائے بغیر سیکورٹی عملہ کی کڑی شرائط کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واپس آگئے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…