این اے 120 ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ،کتنے امیدوار میدان میں اتریں گے؟حیرت انگیز انکشاف

26  اگست‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق کل 44 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو ’’شیر‘‘ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو ’’تیر ‘‘ اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ’’بلا‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے

۔ اس کے علاقہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی ابھرتی ہوئی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منصف اعوان کو ’’کالا کوٹ ‘‘الاٹ کر دیا گیا۔موو آن پارٹی کی روحی بانو کو ’’شتر مرغ ‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکر گروپ کی ساجدہ میر کو ’’وکٹری ‘‘کا نشان دے دیا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان ہوتی کو ’’لال ٹین‘‘، لیگی رہنما اور آزاد امیدوار حافظ نعمان کو ’’لیپ ٹاپ ‘‘جبکہ آزاد امیدوار پرویز گجر کو ’’ہرن ‘‘کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر محمد شاہد کے مطابق حلقے میں 220 پولنگ اسٹیشنز اور 573 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسروں سمیت عملے کے تربیتی پروگرام کا آغاز 6 ستمبر سے شروع ہوگا۔محمد شاہد نے بتایا کہ این اے 120میں 10 امیدواروں نے کاغذات واپس لیے جن میں پیپلز پارٹی کے عزیز الرحمن چن اور زبیر کاردار اور پی ٹی آئی کی عندلیب عباس اور جاسم شریف شامل ہیں۔خیال رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد نواز شریف کامیاب ہو کر وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے، جنہیں سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 28 جولائی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔جس کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…