چوہدری نثار سائیڈ پر ہوگئے،عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کابالاخر جواب دیدیا

5  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عائشہ گلالئی اور ان کے والد کے موبائل کا فرانزک آڈٹ کرانے کے مطالبہ اور گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانس لے رہے ہیں وہ عدلیہ اور فوج کو بدنام کریں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو (ن) لیگ پیسے دے کر میرے خلاف استعمال کر رہی ہے

۔عائشہ گلالئی کو غیر مناسب میسجز بھیجنے کا الزام مسترد کرتا ہوں اور الزامات کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ عائشہ گلالئی اور ان کے والد کے موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی سیاسی زندگی کے آخری سانس لے رہے ہیں چوہدری نثار جیسے لوگ سائیڈ پر ہو گئے مفاد پرست لوگ نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہ اکہ نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لئے زرداری سے رابطہ کریں گے وہ ہندوستان سے بھی مدد لیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کا کوئی نظریہ نہیں نواز شریف عدلیہ کو بدنام کر رہے ہیں اور فوج کو بھی بدنام کریں گے۔ ہم ان کے خلاف نیب میں ریفرنسز لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس سے اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے۔ شریف برادران نے منی لانڈرنگ کے لئے حدیبیہ اور چوہدری شوگر ملز بنائی ۔ ہم نے ابھی کرپشن کے خلاف جنگ جیتی ہے باقی الزامات رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی سے انتخابات جیتتی رہی ہے این اے 120 میں یہ ہمیشہ کی طرح دھاندلی کریں گے۔عمران خان نے عائشہ گلالئی اور ان کے والد کے موبائل کا فرانزک آڈٹ کرانے کے مطالبہ اور گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانس لے رہے ہیں

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…