ہاں ان جنرلز سے میری دشمنی ہے،چوہدری نثار نے کھل کر نام لے لئے، وجہ بھی بتادی

27  جولائی  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف اپنے سخت گیر موقف کا اعادہ بھی کیا اور واضح کیا کہ وہ دشمنی کی حد تک جنرل (ر) پرویز مشرف کی مخالفت کرتے تھے۔انہوں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کے حوالے سے بھی ایک بار پھر اپنی سخت پوزیشن کی وضاحت کی ،چوہدری نثار نے واضح کیا کہ وہ دعوؤں اور نمائشی اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ،

پرویز مشرف کے حوالے سے جو پوزیشن اختیار کی وہی ملک وقوم کے مفاد کا تقاضہ تھی ، سابق فوجی صدر کی دشمنی کی حد تک مخالفت کرتا رہا ۔سیاسی معاملات میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا کی مداخلت کے حوالے سے بھی چوہدری نثار علی خان نے اپنی پوزیشن کا اعادہ کیا اور کہا کہ میرا بیان ریکارڈ پر ہے ، میں نے برملا کہا کہ اگر پاشا کو توسیع دی گئی تو اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لوں گا ۔ چوہدری نثار علی خان نے اپنے فوجی پس منظر کو بھی بیان کیا ۔ اس پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہاں مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میرے خاندان سے میرے بھائی اور بہنوئی سمیت کئی لوگ فوج میں اہم پوزیشنوں پر رہے ، میرے خاندان کی نئی نسل کے لوگ بھی فوج میں ہیں مگر اس فوجی پس منظر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا ، میں سیاستدان ہوں سیاستدان رہوں گا اور یہی میری شناخت اور پہچان ہے ۔ انہوں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کے حوالے سے بھی ایک بار پھر اپنی سخت پوزیشن کی وضاحت کی ،چوہدری نثار نے واضح کیا کہ وہ دعوؤں اور نمائشی اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ،

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…