شریف خاندان کے جے آئی ٹی پر اعتراضات ،سپریم کورٹ کیا فیصلہ سنائے گی؟جسٹس (ر) شائق عثمانی نے بڑا دعویٰ کرتیا

17  جولائی  2017

اسلام آباد(آن لائن) جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد نہیں کر سکتی جبکہ شریف خاندان کے جے آئی ٹی پر اعتراضات حقائق پر مبنی نہیں جس کو سپریم کورٹ مسترد کر دے گی، سپریم کورٹ کو وزیراعظم کے صادق اور امین ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ دینے کیلئے الیکشن کمیشن جانے کی ضرورت نہیں،

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ اپنی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کے ججز کیلئے ضروری نہیں کہ وزیراعظم کے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس بھیجے، عدالت خود صادق اور امین کا فیصلہ سنا سکتی ہے،5 رکنی بینچ کے 2ججز نے پہلے ہی وزیراعظم کو دستیاب ثبوتوں پر نااہل قرار دے چکے ہیں، جبکہ دیگر تین ججز نے ثبوتوں کو ناکافی قرار دے کر مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی اب تحقیقات کے بعد ثبوت سامنے آگے ہیں، کیس کی سماعت مکمل ہونے پر5رکنی بینچ فیصلہ دے گا اگر 5میں سے3ججز نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا تو اگر تین نے حق میں دیا تو نااہل ہونے سے بچے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وکلاء کی جانب سے جے آئی ٹی کی تحقیقات پر جو اعتراضات عائد کیے گءئے وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں، جے آئی ٹی غیر آئینی قیام اور متعصب ہونے پر الزامات لگا رہے ہیں ان الزامات کو سپریم کورٹ مسترد کر دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…