معروف وکیل کی بوری بند لاش برآمد ،افسوسناک انکشافات

17  جولائی  2017

لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ میں پولیس نے بوری بند لاش برآمد کرلی۔ لاش کی شناخت چار روز قبل لاپتہ ہونے والے معروف وکیل نیاز حسین کے نام سے کی گئی۔ قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے محلہ نظر کے مکین اور کراچی میں پریکٹس کرنے والے وکیل نیاز حسین کھاوڑ چار روز اپنے محلہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔

گذشتہ روز تھانہ رحمت پور کی پولیس نے شہر سے 10 کلومیٹر دور تھانہ بقاپور کی حد ڈڈرا شاخ سے ایک بوری بند لاش برآمد کی جسے چانڈکا اسپتال لایا گیا جہاں پر لاپتہ ہونے والے وکیل نیاز حسین کھاوڑ کے ورثا بھی پہنچ گئے جبکہ موقع پر وکیل کے والد عبدالنبی کھاوڑ نے لاش کی شناخت اپنے بیٹے نیاز حسین کھاوڑ کے نام سے کی، شناخت کے بعد مقتول وکیل کے ورثا چیخ و پکار سمیت قاتلوں کو بدعائیں دیتے رہے۔ پولیس کے مطابق بوری میں بند لاش کی شناخت وکیل نیاز حسین کھاوڑ کے والد نے کی ہے جو چار روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔ مقتول وکیل نیاز حسین کے دوست صدام کے والد عنایت سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اتوار کے روز عنایت مقامی پرائمری اسکول کا چوکیدار ہے اور اسکول سے رسیاں بھی برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد مسلسل تفتیش کی گئی اور گذشتہ روز وکیل نیاز حسین کی لاش بوری میں بند برآمد کی گئی ہے۔ وکیل نیاز حسین کھاوڑ چار روزقبل اپنے محلہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…