ملک بھر میں بارشیں،چوبیس گھنٹوں کے اندر کیا ہونیوالاہے؟محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی

17  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی) موسلادھار بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کی شدید بارشوں کے باعث کے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات ، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ہوں گی،

موسلادھار بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث کے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان (ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن)، سندھ، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوارن سندھ، بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران، کوئٹہ ڈویژن)، خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب (ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، مکران، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کاکول50، مالم جبہ35، بالاکوٹ21، چراٹ04، پاراچنار05، سیدوشریف04، لوئر دیر02، پنجاب: گجرات39، منڈی بہاؤالدین35، جہلم31، اسلام آباد (سیدپور29، زیروپوائنٹ19، گولڑہ07)، راولپنڈی (شمس آباد23، چکلالہ05)، منگلا23، قصور21، سیالکوٹ (ائیرپورٹ11، سٹی01)، میانوالی08، لاہور (پنجاب یونیورسٹی)07، اوکاڑہ06، جوہرآباد05، چکوال03، مری، لیہ02، ساہیوال01، کشمیر: کوٹلی37، گرھی دوپٹہ07، مظفرآباد05، راولاکوٹ02، بلوچستان: لسبیلا12، ڑوب،

بارکھان10، اوڑمارہ05، سندھ: کراچی (گلشنِ حدید05، فیصل04، مسرور، ماڈل آبزرویٹری03، جناح ٹرمینل، نارتھ کرچی02، صدر01)، مٹھی04، میرپورخاص03، چھور02، بدین، سکرنڈ01، گلگت بلتستان: استور03، بگروٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت44، چلاس43، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر، نور پور تھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث کے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری موسمیاتی رپورٹ کے مطابق ملک کے تمام دریاء معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں تاہم چناب میں مراحلہ اور خانکی کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ اسی طرح دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ، دریائے کابل میں نوشہرہ، دریائے جہلم میں منگلا اور دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اسی طرح دریائے چناب سے منسلک نالوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان بھی ہے۔ این ڈی ایم اے نے ملک میں جاری موسمی صورتحال کے پیش نظر 19 جولائی تک متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسلہ میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں متاثرین کو غذائی اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…