مشال خان قتل کے بعد بند رہنے والی یونیورسٹی میں سیکیورٹی اداروں کا اچانک سرچ آپریشن ۔۔ ایسا کیا برآمد ہوا کہ ہلچل مچ گئی

22  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق طالب علم مشال خان کے قتل کے باعث 40روز بند رہنے کے بعد آج دوبارہ سے کھلنے والی عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویا ت برآمد ہوئی ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کیا گیا

جہاں مختلف کمروں سے طالب علموں کے قبضے سے4پستول اور 10میگزینیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ بیشتر کمروں سے منشیات اور نشہ آور ادویات بھی ملی ہیں جو طالب علم استعمال کر رہے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے تاہم سرچ آپریشن کے دوران کسی طالب علم کی گرفتاری کے بارے نہیں بتایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…