طویل عرصے کی بحث کا خاتمہ،نئی تجویز پر عملدرآمد،حکومت نے کالاباغ ڈیم بنانے کا اعلان کردیا

9  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر بحث اور ریفر نڈم کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ اتفاق رائے سے ہی بننا چاہیے اگر ملک میں آبی ذخائر نہ بنے تو صوبے آپس میں دست و گریباں ہوں گے‘ کہا ہے کہ نواز شریف نہ صرف 2018ء تک وزیر اعظم رہیں گے بلکہ آئندہ مدت کیلئے بھی وہی وزیراعظم ہوں گے ‘مریم نواز شریف آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی ‘

پیپلز پارٹی والوں نے جب لوٹ کھسوٹ کرنی ہوتو زرداری اور جب ووٹ مانگنے ہوں تو بھٹو بن جاتے ہیں آصف علی زرداری کے پیٹ میں ایان علی ، شرجیل میمن،ڈاکٹر عاصم،عزیر بلوچ،اویس ٹپی کے ساتھ بیس کروڑ عوا م کے لوٹ مار کا پیسہ ہے‘رمضان المبارک میں عوام کو مشکل سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ہر ڈسٹری بیوشن کمپنی میں 12رکنی مانیٹرنگ ٹاسک فورس بنے گی جو سرکل اور ڈویژن کی سطح پر ہر طرح کے معاملات کا جائزہ لے گی جبکہ اس کے ساتھ شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے ،موجودہ حکومت کے دور میں اب تک 4200میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو چکی ہے جبکہ رواں ماہ مزید 1000میگا واٹ سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ا جلاس میں سسٹم کی اپ گریڈیشن سمیت رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے امور زیر غور آئے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف تین نسلو ں کا حساب دے رہے ہیں جبکہ عمران خان ایک نسل کا حساب نہیں دے سکا ، وہ بنی گالہ کے محل میں 35کتوں کے ساتھ رہتے ہیں جبکہ اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال کر نہیں سکتے ،جو انسان جس طرح کے ماحول میں رہتا ہوں پھر اسے انسانوں کے ساتھ رہنے کا شوق نہیں رہتا۔

عمران خان نے قوم سے بہت جھوٹ بولے ہیں اور اب ان کی تلاشی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم منصوبے کے افتتاح کرنے جاتے ہیں تو وہ پروگرام جلسہ بن جاتا ہے جبکہ ہمارے مخالفین کئی کئی روز کی تیاریوں کے بعد جلیساں کر رہے ہیں۔ 2018ء میں نہ صرف سندھ بلکہ خیبر پختوانخواہ سے بھی ڈاکوؤں اور چوروں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پیٹ میں ایان علی ، شرجیل میمن،ڈاکٹر عاصم،عزیر بلوچ،اویس ٹپی کے ساتھ بیس کروڑ عوا م کے لوٹ مار کا پیسہ ہے ۔ جب لوٹ مار کرنی ہو تو پیپلز پارٹی والے زرداری بن جاتے ہیں اور جب ووٹ لینے کی باری آئی تو بھٹو بن جاتے ہیں یہ انٹر نیشنل لٹیرے ہیں۔ انہوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں یہ بن سکتا تھا لیکن اس وقت چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تھاکہ رہنے دیں یہ سیاسی ایشو بن جائے گا ۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ملک میں آبی ذخائر نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑیں گے ، دست و گریباں ہوں گے ، اس کیلئے بحث و مباحثہ اور ریفرنڈم ہونا چاہیے لیکن یہ منصوبہ اتفاق رائے سے بننا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء سے پہلے لیسکو کا ترسیلی نظام 2211میگا واٹ کا لوڈ نہیں اٹھا سکتا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے اپنے چار سالوں میں تقریباً15ارب روپے کی لاگت سے اس کی استعداد کار کو 5400میگا واٹ تک بڑھایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لیسکو کے گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں اور انہیں 132میں تبدیل کیا گیا ہے اور جو باقی رہ گئے ہیں انہیں 26مئی تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ این ٹی ڈی سی کے تین گرڈ اسٹیشنز کچھ تاخیر کا شکار ہوئے ہیں لیکن کوشش ہے کہ انہیں بھی جلد از جلد اپ گریڈ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لیسکو میں 270کلو میٹر نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے جبکہ فیڈر ز جو اوو ر لوڈڈ تھے ان پر بھی کام ہو رہا ہے جن میں سے 112برے حالات میں تھے لیکن تمام کو 26مئی تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں 600 ٹرانسفارمرزاور ٹرالی دستیاب ہوں گے اورجہاں کہیں بھی شکایات ہو ں گی اسے بارہ گھنٹے میں تبدیل کیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث 4ہزار کے قریب ٹرانسفارمرز جلنے سے کمپنی کو ڈھائی سے تین ارب روپے کا نقصان ہوا لیکن سسٹم میں بہتری سے اس نقصان پر قا بو پانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور موسم گرما بہت مشکل ہوگا لیکن ہم پیشگی بھرپور تیاری کر رہے ہیں ۔ رواںں ماہ تک مزید ایک ہزار سے گیارہ سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ مارچ 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا اور حکومت عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے ہائیڈل کے منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا اور منگلا سے ارسا صوبوں کی ڈیمانڈ کے مطابق پانی جاری کرتا ہے اور ہم اپنی مرضی سے پانی کا اجراء کر ا کے بجلی پیدا نہیں کر سکتے لیکن اب ایسے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جہاں پانی کے اخراج میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…