’’پاکستان بنے گا دبئی ‘‘ پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی

7  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائیگا ٗطویل، کشادہ اور محفوظ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستانی عوام کیلیے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔وزارت منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے 2013 ء سے لے کر اب تک بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ٗ

گزشتہ دنوں کے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ملک میں انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں لاہور ، سیالکوٹ موٹر وے لنک کا منصوبہ جو 15.98ارب روپے میں تعمیر ہو گا جوچار لین 73.3کلومیٹر کی یہ موٹر وے نارنگ منڈی کے زریعے ناروال کو لنک کریگی ٗ 1.7ارب لاگت کا کڑاڑو۔ودھ سیکشن نیشنل ہائی وے این 25 کی توسیع و بحالی کا منصوبہ منظور کیا۔ مہمند ایجنسی میں4.39بلین کی لاگت سے غلنئی محمد گٹ روڈ کا منصوبہ منظور کیا،سی ڈی ڈبلیو پی نے تجرباتی بنیادوں پر 381ملین کی لاگت سے تجرباتی بنیادوں راوالپنڈی و کوہاٹ کے درمیان ریل کار چلانے کی منظوری دیدی گئی ہے ٗگزشتہ سال کے آخر میں بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی ( جے سی سی) نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے دو بڑے منصوبوں ملتان سکھر موٹر وے اورقراقرم ہائی وے کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کو سی پیک کیلئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس پر کام کی رفتار اور اس ضمن میں پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سکیورٹی و دیگر انتظامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…