اہم خلیجی ملک میں روزگار کیلئے جانے والے 700سے زائدپاکستانیوں کو قید کئے جانے کا انکشاف

28  اپریل‬‮  2017

پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے مرکزی حکومت سے عمان میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران پانامہ سے ہٹ کر عوامی مسائل پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں لاتعداد پاکستانی قید ہیں اور مشکلات میں گھرے یہ پاکستانی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ، تاکہ غریب اور لاچار یہ شہری اپنے گھر وں کو واپس آ سکیں ،

ہارون بشیر بلور نے کہا کہ 700سے زائد بے گناہ پاکستانی محنت مزدوری کیلئے وہاں گئے تھے لیکن عمان کی حکومت نے انہیں بلاوجہ گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر رکھا ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کو پانامہ کے علاوہ کچھ سجھائی نہیں دے رہا ،انہوں نے کہا کہ حکومت ماہ صیام سے قبل ان پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے .انہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل ان پاکستانیوں کے اہل خانہ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کر کے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تاہم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ غربت کے مارے ان خاندانوں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے عمان میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے وہاں پر متعین سفیرکو ہدایات جاری کریں اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ ان افراد کے اہل خانہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل ان پاکستانیوں کے اہل خانہ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کر کے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تاہم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ غربت کے مارے ان خاندانوں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے عمان میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے وہاں پر متعین سفیرکو ہدایات جاری کریں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…