’’شریف خاندان کی سیکورٹی پر مامور 2700 اہلکاروں کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے‘‘؟

2  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ کر لاہور کے قریب واقع نواز شریف کے شاندار گھر اور کیمپ آفس کا درجہ رکھنے والے جاتی امراء کے اخراجات کی تفصیل طلب کرلی۔تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت ان اخراجات کی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے خط میں عندلیب عباس نے موقف اختیار کیا کہ ‘ایک پاکستانی اور ٹیکس ادا کرنے والے شہری کی حیثیت سے مجھے وزیراعظم نواز شریف کے کیمپ آفس جاتی امراء کے مستند اخراجات کی معلومات درکار ہیں، کیوں کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے جاتی امراء کو وزیراعظم کیمپ قرار دیا ہے، جس کے بعد میں نے اس معاملے پر وفاق سے رجوع کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ ‘جاتی امراء کو وفاقی دارالحکومت سے سیکڑوں میل دور ہونے اور نواز شریف کی نجی رہائش گاہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کا ذیلی کیمپ کیوں قرار دیا گیا؟ عندلیب عباس نے یہ بھی پوچھا کہ وزیراعظم نے دیگر کتنے گھروں کو ذیلی کیمپ آفس قرار دے رکھا ہے؟تحریک انصاف کی رہنما نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت نے جاتی امراء کے وزیراعظم کیمپ آفس ہونے کے باجود اس کی 4.4 کلو میٹر پر مشتمل چاردیواری بنانے، اس پر واچ ٹاورز لگانے اور سیکیورٹی لائٹس نصب کرنے کے لیے 36 کروڑ 44 لاکھ روپے کیوں خرچ کیے، جب کہ یہ وزیراعلیٰ کیمپ آفس بھی نہیں ہے؟انہوں نے خط میں لکھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نجی گھروں کی تعمیر میں عوامی پیسے استعمال کیے گئے، اس لیے یہ عوامی تعمیرات ہیں، کیا وزیراعظم اُس وقت یہ 36 کروڑ 44 لاکھ روپے واپس کریں گے، جب وہ وزیراعظم

پاکستان کے عہدے پر نہیں رہیں گے؟تحریک انصاف کی رہنما نے خط میں یہ بھی پوچھا کہ شریف خاندان کی سیکیورٹی کے لیے 2700 پولیس اہلکاروں کو کیوں تعینات کیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ ان اہلکاروں کے کھانے پینے، تنخواہوں اور گاڑیوں کی مینٹیننس کے اخراجات کون فراہم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…