’’پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا اجتماع‘‘

30  جنوری‬‮  2017

پشا ور(آئی این پی )جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ پشاورمیں صدسالہ عالمی اجتماع کے حوالے سے مرکزی میڈیاسیل کااجلاس ہواجس میںمرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعاتمولاناصلاح الدین ایوبی کے علاوہ چاروں صوبوں سے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں صدسالہ اجتماع کی تشہیراورسوشل میڈیاپرمنظم اندازمیں ملک بھرکی سرگرمیوںکواجاگرکرنے پرغورکیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ صدسالہ اجتماع ملکی تاریخ کاسب سے بڑااجتماع ہوگا

جس میںلاکھوں افرادشرکت کریں گے۔ 28ہزارکینال زمین مشتمل گراؤنڈتیارکیاجارہاہے جس پرٹریکٹرکام کررہے ہیں اورزمین ہموارکررہے ہیں اورٹیوب ویل بھی نصب کرکے پانی کاانتظام کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اجتماع میںجمعیت علماء ہندکے مرکزی میرمولاناسیدارشدمدنی،جنرل سیکرٹری مولاناسیدمحمودمدنی،دارالعلوم دیوبندکے مہتمم مولاناابوالقاسم ،امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن السیدیس سمیت دنیابھرکی اسلامی تنظیموں کے سربراہان اورمسلم ممالک کے سفیرشرکت کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیاپرسرگرم جمعیت کے کارکنوں کوبھی ہدایت کی کہ وہ صدسالہ اجتماع کے لئے بھرپوراندازمیں تشہیری مہم چلائیں۔انہوںنے کہاکہ دوماہ کی کم مدت رہ گئی ہے۔ اجتماع کی تیاریوں میں تیزی لانی ہوگی ۔اسلامی نظام کے نفاذاوراسلامی تہذیب کے تحفظ کرنے کے لئے یہ اجتماع سنگ میل ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…