چین نے اپنی حیران کن ترقی کیلئے نبی کریم ﷺ کی کس عادت طیبہ کو اپنایا ؟

29  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’بورک لامتی فی بکورها‘‘
ترجمہ:’’میری امت کے لیے صبح اٹھنے میں برکت رکھی گئی ہے ‘‘۔
یقینی بات ہے کہ جس نے بھی آقا کریم ﷺ کی عادات کو اپنایا وہ دین و دنیا کی فلاح پا گیا ۔پھر چاہے وہ کوئی قوم ہو یا کوئی شخص ۔

خبر یہ ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چین کے نئے قمری سال کا بھرپور طریقے سے خیر مقدم کرنے کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مرکزی تقریب کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوا جہاں چین کے خطہ اندرون مینگولیا سے تعلق رکھنے والے ثقافتی طائفہ نے بھرپور ثقافتی پرفارمنس پیش کی ، پرفارمنس کے ذریعے چینی ثقافت کے رنگوں کو خوبصورت انداز سے پیش کیا گیاجسے حاضرین نے خوب سراہا ۔تقریب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نئے چینی سال کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مشہور چینی کہاوت ہے کہ اگر آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو صبح مرغ کی پہلی اذان سن کر اٹھ جایا کریں ،لہذا اس سال ہم بھی بہت محنت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ کی طرح بلندیوں کی جانب گامزن ہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال نئے چینی سال کی تقریبات کا اہتمام مختلف تعلیمی اداروں میں بھی کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے علاوہ خصوصی طور پر ایک تقریب گوادر میں منعقد کی گئی ۔چین میں نئے قمری سال کو مرغ سے منسوب کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…