تحریک انصاف کے اپنے ہی اہم رہنما نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ کردیا،سنگین الزامات عائد

13  جنوری‬‮  2017

پشاور(آئی این پی ) تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے مطالبہ کیاہے کہ عمران خان ملک کی تاریخ کے سب سے بدعنوان احتساب کمیشن بنانے پرمجھ سمیت پوری قوم سے معافی مانگیں اورجس مغربی جمہوریت کی وہ ہر وقت مثالیں دیتاہے اس جمہوریت کو اپنی جماعت میں بھی قائم کرکے ورکروں کی مشکلات کاازالہ کرے۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کہاکہ احتساب کمیشن سفیدپوشوں کیساتھ بیوروکریسی اور شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے قائم کیاگیاہے اس کمیشن کابنیادی مقصد اپنے سیاسی مخالفین کو دبانا ہے افسرشاہی کو جس طریقے سے بلیک میل کیاجارہاہے ردعمل میں وہ سرکاری کام میں رخنے ڈال رہی ہے اس بدعنوان کمیشن کیخلاف وہ میدان میں نکلے ہیں اور پشاورہائیکورٹ کے ساتھ ہر فورم پر اس بدعنوان کمیشن کے خلاف آوازاٹھائینگے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پوری دنیا کو مغربی تہذیب کے قصے سناکر متاثر کرنے کی کوشش کرتاہے جس جمہوریت کی وہ خودمثالیں دیتاہے سب سے پہلے انہیں اپنی سیاسی جماعت میں قائم کرناچاہئے ،پارٹی میں تو وہ خودورکرکی سنتا نہیں ملک کی تاریخ کی بدعنوان ترین کمیشن بنانے پرعمران خان قوم سے معافی مانگے کیونکہ اس کمیشن نے بیوروکریسی کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ سیاسی مخالفین کوبھی نشانہ بنایاہے انہوں نے کہاکہ کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر میجراحسن اپنے ہی کمشنرکیخلاف چارٹ شیٹ تیارکررہاہے دوسری جانب کمشنراپنے ڈائریکٹر پر الزامات عائد کررہاہے بتایاجائے کمشنربدعنوان ہے یا ڈائریکٹر۔احتساب کمیشن میں مسلسل ترامیم لاکرسیاسی مخالفین کو زیرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے احتساب کمیشن کے ملازمین کی بھرتی بھی مکمل طور پر غیرقانونی ہوئی ہے جب کمیشن خودغیرقانونی ہے تو وہ دوسروں کاکیااحتساب کریگا۔اپنی سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب میں ضیاء اللہ آفریدی نے کہاکہ انہوں نے تاحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیاہے وقت آنے پر وہ میڈیا کے سامنے اپنی شمولیت کلیئرکردینگے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…