سیاحت کیلئے آنیوالے عام شہری اب ”سرکاری مہمان“ ہونگے، خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ

17  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے سیاحت کوفروغ دینے کےلئے اہم فیصلہ کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں  سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا۔اب شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے عام شہری بھی وہاں موجود سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کرسکیں گے، وزرا اور سرکاری افسروں سے بھی قیام کا معاوضہ وصول کیا جائے گا۔”پرو پاکستانی“ کے مطابق اس سے پہلے سیاحت کےلئے جانے والے عام شہری تو مہنگے ہوٹلوں میں قیام پر مجبور ہوتے ہیں لیکن وزرا اور سرکاری افسر سرکاری ریسٹ ہاو¿س میں مفت رہائش کی موجیں اڑاتے لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہونے والا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاو¿سز کو عام شہریوں کے لئے بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، شمالی علاقوں کی سیر کو جانے والا کوئی بھی عام شہری مناسب معاوضے کے عوض ان ریسٹ ہاوسز میں قیام کرسکے گا جبکہ وزرا اور سرکاری افسروں سے بھی معاوضہ وصول کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام وی آئی کلچر کے خاتمے کےلئے اٹھایا جارہا ہے جبکہ اس پر عمل سے حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہوگااوردوسری طرف اس سے زرمبادلہ کے ذخائرپربھی مثبت اثرپڑے گااورملک کاامیج بھی دنیابھرمیں بہترہوگاکہ پاکستان سیاحت کےلئے ایک بہترین اورسستاترین ملک ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…