سیاسی وعسکری قیادت کے مابین اختلافات پیدا کرنے کامنصوبہ،حافظ سعید نے انتباہ کردیا

7  اکتوبر‬‮  2016

لاہور(این این آئی )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت و امریکہ کو کشمیر یوں پر مظالم کیخلاف سیاسی جماعتوں،فوج اور عوام کا متحد ہونا برداشت نہیں ہوا،منظم منصوبہ بندی کے تحت سیاسی وعسکری قیادت کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پاک فوج، دفاعی اداروں اور جماعۃالدعوۃ کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا انہی سازشوں کا حصہ ہے، انڈیا اور امریکہ کے تنخواہ داروں کی پاکستان کے سفارتی سطح پر تنہا ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں،کشمیر میں بدترین مظالم کی وجہ سے بھارت خود سفارتی تنہائی کا شکارہے،بھارتی مظالم کیخلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مذمتی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج اور دفاعی ادارے اس وقت دشمنان اسلام کے نشانہ پر ہیں۔بعض لوگ بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے پاک فوج کیخلاف لابنگ کر رہے ہیں تاکہ ملک کے دفاع کو کمزور کیا جائے۔ اس ایجنڈے پر پہلے بھی کئی مرتبہ کام ہوا لیکن ہر بار انہیں منہ کی کھانا پڑی۔ اس وقت بھی جب کشمیر کی آزادی کیلئے فیصلہ کن کردار اد اکرنے کا وقت ہے پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کرنامظلوم کشمیریوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے حوالہ سے ملک میں زبردست اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا ہوا۔ پاکستان مضبوط اور بہتر پوزیشن میں تھاجبکہ انڈیا دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور ہوا اور اس کے منصوبے ناکام ہو رہے تھے۔ یہ صورتحال بھارت و امریکہ کیلئے انتہائی پریشان کن تھی یہی وجہ ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت تحریک آزادی کشمیر کے ثمرات کو ضائع کرنے کیلئے پاکستان میں اختلافات بھڑکانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ان کا سب سے بڑا ٹارگٹ پاکستانی فوج اور دفاعی ادارے ہیں۔پاکستان کے ساتھ یہ ظلم بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ چونکہ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد کر کے مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند اور نظریہ پاکستان کے دفاع کیلئے کردار اداکرتی ہے اس لئے اسلام و پاکستان کے دشمن جماعۃا لدعوۃ کے خلاف بھی منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور میرے خلاف گمراہ کن بیان بازی کی جارہی ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ یہ بھی ایک زندہ حقیقت ہے کہ روس کی پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں، چین اور عالم اسلام کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے، او آئی سی اور اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں زبردست آواز بلندکئے جانے اور پاکستانی موقف کی پذیرائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان قطعی طور پر سفارتی تنہائی کا شکار نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کی وجہ سے منہ چھپاتا پھرتا ہے۔ اس کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے ملک میں اتحادویکجہتی اور کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بزر گ کشمیری قائد سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک، سیدہ آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ،مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم اوردیگر قائدین کی گرفتاریاں اور نظربندیاں بھارتی بوکھلاہٹ کی دلیل ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔بڑی تعداد میں نوجوانوں کو ہندوستان کی جیلوں میں بند کر کے ان سے ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔حریت قائدین کی گرفتاریوں کا مسئلہ حکومت پاکستان کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…