افغان عوام ہمارے بھائی ،خیبرپختونخواسے بڑی آوازبلندہوگئی ،افغان مہاجرین میں خوشی کی لہردوڑ گئی

8  ستمبر‬‮  2016

پشاور(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں اور قانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین کے مسائل ومشکلات کو حل کیاجائیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس پشاورمیں افغان مہاجرین کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ سابق صوبائی چیف سیکر ٹری رستم شاہ مہمند بھی وفد کے ہمراہ تھے۔گورنرنے کہا کہ گزشتہ تقریبا40 سال سے ہم افغان مہاجرین کی مہمانوازی کررہے ہیں اور اب جب یہ اپنے ملک افغانستان واپس جارہے ہیں توان کی نہایت عزت واحترام کے ساتھ رخصتی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔گورنرخیبرپختونخواکے ان خیالات کے بعد وفد نے خوشی کااظہارکیااورکہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے افغان مہاجرین کوبڑاحوصلہ ملے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…