فوج مارشل لاء لگائے گی یا نہیں ؟؟ سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

4  اگست‬‮  2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے جنرل راحیل شر یف کو پاکستانی تاریخ کا سب سے بہتر ین فوجی سربراہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ ’’شیر آیا شیر آیا ‘‘کے رٹ لگائے ہوئے ہیں مگر فوج کے اقتدار میں آنے کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں (ن) لیگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے تیسری قوت کے اقتدار میں آنے کی باتیں پھیلاتی ہے‘ (ن) لیگ کے جھوٹ کا کوئی علاج نہیں‘میں چوہدری نثار علی خان کے ا عصا ب پر سوار ہوں ‘عمران خان اور طاہر القادری احتجاج کر یں اگر حکومت نے ان پرتشدد کیا تو ہم بھی سخت ردعمل دیں گے۔ بدھ کے روز اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے میں چوہدری نثار کے ذہن پرسوار ہوں وہ مجھے سے خوفزدہ رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں سے جب بھی کرپشن کے پیسے کا حساب مانگتے ہیں تو وہ جمہو ریت خطر ے میں ہونے کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ مجھے ملک میں جمہو ریت کو کوئی خطرہ نظر آرہا ہے اور نہ ہی فوج اقتدار میںآئیگی اور جہاں تک جنرل راحیل شر یف کے حق میں لگے بینرزنے سے انکا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چل رہی ہے اور ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر پار لیمنٹ اپنا کردار ادا کر یں اس لیے پار لیمانی کمیٹی کا بھی حصہ بنے مگر (ن) لیگ آج بھی ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ ایک سوال میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا چوہدری نثار علی خان میرا ہدف نہیں لیکن جب وہ میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو مجھے جواب دینا پڑ جاتا ہے وہ بہت پر یس کا نفر نسیں کرتے ہیں اور میرا ذکر کر تا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…