عمران خان اورریحام خا ن میں دوریاں ،عمران خان کہاں رہ رہے ہیں اورریحام خان کہاں رہ رہی ہیں

19  اگست‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کچھ دنوں سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے رہیں ۔جی ہاں اس کی وجہ ہے عمران خان کے بیٹے جو آجکل پاکستان میںنتھیا گلی میں مقیم ہیں اور پاکستان کے مختلف شمالی علاقہ جات میںاپنی چھٹیاں بھرپور انداز میں منا رہے

مزید پڑھیے: ایٹمی پروگرام میری لاش سے گزرکرہی رول بیک ہوسکتاہے ،جانیئے کس نے کہا

ہیں،جبکہ ان کے پاکستان میں موجود ہونے کے دوران ریحام خان نہ ہی اسلام آباد واپس آ سکیںجبکہ انہوں نے کراچی میں ہی اپنے قیام کو طول دے دیاہے۔روزنامہ نئی بات کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے سلمان اور قاسم خان نے پیر کو برطانیہ واپس جانا تھا تاہم انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام میں مزید توسیع کر دی ہے اور وہ ان دنوں اہم سیاحتی مقام نتھیا گلی میں اپنے والد عمران خان کے ہمراہ مقیم ہیں، جبکہ دوسری جانب ان کے قیام کی توسیع ریحام خان کی واپس بنی گالہ رہائش گاہ آمد میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے، اس لئے ریحام خان نے کراچی میں اپنے قیام کو بڑھا دیا ہے،وہ عمران خان کے بیٹوں کی برطانیہ واپسی کے بعد ہی اب بنی گالہ آ سکیں گی ۔اس سے قبل ریحام خان کافی دن ہری پور، لاہور میں قیام پذیر رہیں جبکہ اس کے بعد وہ کراچی چلی گئیںاور پیر کو عمران خان کی متوقع برطانیہ روانگی کے بعد یہاں بنی گالہ پہنچنا تھا تاہم انہیں فی الحال واپس آنے سے منع کر دیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ سلمان اور قاسم خان ابھی مزید کچھ دن اور پاکستان میں قیام کے خواہشمند ہیں اس لئے وہ ادھر ہی رہیں گے اور تب تک ریحام خان کراچی میں ہی رکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل عمران اور ریحام خان کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ جب عمران خان کے بیٹھے سلمان اور قاسم خان پاکستان آئیں گے تو ان دنوں ریحام خان بنی گالہ کی رہائش گاہ میں قیام نہیں کریں گی بلکہ کہیں اور چلی جائیں گی

 



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…