دہشتگردی کے مشترکہ چیلنجز سےنمٹنےکیلئے افغان حکومت کی مکمل حمایت اور عزم ضروری ہے: آرمی چیف

7  مئی‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی آرمی ہاس راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہا۔امیر خان متقی نے کہا کہ علاقائی استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ نے افغانستان کے عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور افغانستان میں امن اور ترقی میں پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کیا۔پاک فوج کے سربراہ اور قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مستحکم، پر امن اور خوش حال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…