حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

30  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقراررہے گی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا گیا کہ پٹرول کی قمیت 282روپے کی سطح پر برقرار ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت5روپے کمی کے بعد288روپے ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت10روپے کمی کے بعد176.07روپے ہو گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کی کمی کے بعد 164.68روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق رات12بجے سے ہوگیاہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو بہت جلد عوامی ریلیف بارے خوشخبری دیں گے،ریلیف پیکیج سے عوامی مشکلات کم ہونگی۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایک سال ہوگیا ملک کی بہتری و ترقی کیلئے اتحادیوں سے لیکر محنت کررہے ہیں، جلد خوشخبریاں عوام کودیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…