اب تک کے نتائج نے پانسہ ہی پلٹ دیا، مریم نواز بدلتے نتائج پر تلملا اٹھیں، تنبیہ کر دی

30  اپریل‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پاکستان مسلم لیگ برتری حاصل کئے ہوئے تھے کہ اچانک پیپلز پارٹی نے بازی پلٹ دی، اب پیپلز پارٹی لیڈ کر رہی ہے اور ن لیگ دوسری پوزیشن پر ہے، ضمنی انتخاب کی موجودہ صورتحال پر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 40 ڈگری درجہ حرارت میں دھند،

مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی، پھر رزلٹس کچھ دیر کے لئے رک جاتے ہیں، پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے،مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو، مسلم لیگ ن یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی،مسلم لیگ (ن) اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جیو ٹی وی کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 125 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 7434 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 6899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔تحریک کے نذیر احمد 5586 ووٹ لے کر تیسرے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی 3387 ووٹ لے کر چوتھے، پی ایس پی کے مصطفی کمال3375 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 3023 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب دنیا ٹی وی کا کہنا ہے کہ نتائج تاخیر کا شکار ہیں، دنیا ٹی وی نے 105 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری رزلٹ دیا ہے جس میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل جیت رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ٹوئٹر پر 145 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ شیئر کیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی 9085 ووٹ لے کر

برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ دوسری پوزیشن پر تحریک کا امیدوار ہے جس نے 7982 ووٹ حاصل کئے ہیں، ن لیگ جو پہلی پوزیشن حاصل کئے ہوئے تھی اب تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے اب تک 7680 ووٹ حاصل کئے ہیں، چوتھی پوزیشن پر تحریک انصاف کا امیدوار ہے، تحریک انصاف نے اب تک 5263 ووٹ حاصل کئے ہیں، پانچویں پوزیشن پر پی ایس پی ہے ان کے امیدوار نے 4176 ووٹ حاصل کئے ہیں، چھٹی پوزیشن پر ایم کیو ایم کا امیدوار ہے جس نے 3562 ووٹ حاصل کئے ہیں، واضح رہے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…