بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے پاکستان اور گلگت بلتستان میں بد امنی اور عدم استحکام کی کارروائیوں سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

4  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اورخطے میں امن وامان کی صورت حال کو خراب اور عدم استحکام کی کارروائیوںکی بھارتی خفیہ ایجنسی ” را” کا بے ہانک چہرہ سامنے آیا ہے۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عباس ایڈووکیٹ ،سیدہ طیبہ رضوی،شریف خان ،حسن جوہری نے

پریس کانفرنس کے دوران سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں اور کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ اب بھی موجود ہیں جن سے ہماری اور ہمارے خاندان والوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہیں ،انہوں نے حکومت پاکستان سے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سجاد راجہ نامی شخص ”را ” کا ایجنڈ ہے جو ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، انفولیب سے متعلق ایجنٹ سجاد راجہ نے مجھے اقوام متحدہ میں تقریر کرنے کا یقین دلایا ۔سید مہدی شاہ کو ایجنٹوں ں سے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کا مسئلہ جموں وکشمیر کے ساتھ وابستہ ہے ۔ان تمام افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ہمارا نظریہ پاکستان کا مکمل حصہ بننا ہے۔بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے پیسوں کے ذریعے جی بی میں لوگوں کو استعمال کر رہا ہے۔نظریہ الحاق پاکستان کے خلاف ایک ٹولہ جی بی میں موجود ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے ۔حیدر شاہ رضوی کی بیٹی سیدہ طیبہ رضوی نے کہا

میرے والد ایک محب وطن پاکستانی تھے۔ میرے والد نے کبھی متنازعہ بات نہیں کی۔مہدی شاہ رضوی کو ورغلا کر پاکستان مخالف بیانات پر مجبور کیا گیا۔میرے بھائی کو ورغلانے کی کوشش کی گئی میرے والد نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی۔ میرے بھائی مہدی شاہ نے بھارت کے سہولت کاروں

کو بے نقاب کیا۔بیرون ملک مقیم طلبہ بھارتی ایجنٹس کے جھانسے میں نہ آئیں۔ میرے بھائی کی جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم عمران خان مہدی شاہ کو تحفظ فراہم کریں۔ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈے، ڈس انفو لیب سے جڑے انکشافات پر مبنی آڈیو کالز بھی

سنا ئی گئیں۔ آڈیو کلپ میں کہا گیا کہ امجد مرزا نامی بھارتی سہولت کار مذہب،دو قومی نظریہ کو کھلم کھلا دشمن قرار دیتا ہے۔ آڈیو کلپ میں بھارتی ایجنٹ امجد ایوب مرزا کو کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ریاست کے خلاف جنگ لڑنا ہو گی،2024 تک وقت ہے؛ہمارے پاس وقت مودی

سرکار کی موجودگی تک ہے۔ اس موقع پر حیدر شاہ رضوی کے بیٹے شریف خان نے کہا یہ دونوں بھارتی ایجنٹ ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کرنے کے مشن پر ہیں۔ شریف خان نے کہا ان دونوں کے نام ڈس انفو لیب رپورٹ میں سامنے آ چکے ہیں۔ چیئرمین عوامی بیداری تحریک کے

رہنما حسن جوہری نے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا گلگت بلتستان کے عوام مقابلہ کرتے رہیں گے۔ پہاڑوں کے باسی کافر ملک کے ساتھ الحاق کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ااندرون و بیرون ملک بیٹھے شرپسند گلگت بلتستان کو بھی کشمیر اور بلوچستان جیسی

صورتحال سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، حسن جوہری نے کہا گلگت بلتستان کا پاکستان سے رشتہ زمین کا نہیں بلکہ ایمان کا ہے، اقوام عالم کی آنکھوں کے سامنے گلگت بلتستان کے سادہ لوح نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے،بھارت کے مکروہ عزائم کا نوٹس لیا جائے۔ تعلیم یا بنیادی

حقوق کے لئے جلسے جلوس کا مقصد پاکستان کیخلاف جنگ نہیں، سپریم کورٹ مہدی شاہ جیسے نوجوانوں کو بہکانے والے نوجوانوں کو قرار واقعی سزا دے۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کی جرات پیدا کریں۔ ۔اس موقع پر سید حیدر شاہ رضوی کی والدہ نے کہا خدا کا شکر ہے کہ میرے بیٹے نے دشمن کے نام بے نقاب کر دیا ۔میرے بیٹے کو را کے ایجنٹوں سے حفاظت فرمائی جائے ۔ انہوں نے کہا اس کی جان کو ان ایجنٹوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…