بیگم شمیم اختر کی تدفین پاکستان میں کی جائیگی نوازشریف جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آئینگے یا نہیں؟ لندن سے تازہ ترین تفصیلات آگئیں

22  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 90برس کی عمر میں لند ن میں انتقال کر گئیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب

وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔عطا اللہ تارڈنے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کافی عرصے سے بیمار تھیں ، ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہی ہوا، ابھی میری سلمان شہباز سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے ، انہوں نے اس کی تصدیق کی ۔ سلمان شہبازکے مطابق ان کی دادی کا جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں، کوٹ لکھپت جیل میں قید شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہبا زکی پیرول پر رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائیگی اور تدفین کیلئے جسد خاکی پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان روانہ کردیا جائیگا، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پاکستان آمد کا امکان نہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…