لڑ کر مرنے والا بندہ ہوں ، نواز شریف کا ساتھ اور پارٹی نہیں چھوڑوں گا’ حنیف عباسی نے پیشی کے بعد نیب کے اندر کا حال بتا دیا

17  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مجھ سے جو 20 سوالات کئے گئے ہیں اس میں کسی جگہ کرپشن نظر نہیں آتی،ایسے لگتا ہے کہ سوال کسی نے کان پکڑ کر بنوائے ہوں۔ نیب میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ لڑ کر مرنے والا بند ہوں ،نواز شریف کا ساتھ چھوڑوں گا اور نہ پارٹی چھوڑوں گا ۔

ہر چیز کا سامنا کروں گا،مجھے کہا گیا پارٹی چھوڑ دو ابھی چلے جائو،جب میں مدینہ شریف میں بیٹھا تھا وہاں پیغام آیا کہ ملک میں نہ آنا،میرے بچوں کے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے ،میری دوائی کو منشیات بنا دیا گیا،پیٹ پر پتھر باندھے گے لیکن ہمت نہیں ہاریں گے ،نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ،نیب کے پاس ایک ہی حربہ انتقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ بتائوکرپشن کہاں کی گئی ؟۔ مجھے ایک پرفارمہ دیدیا گیا ، اثاثوں کا پرفارمہ دیا جائے گا،مجھے 27 اگست کو دوبارہ بلایا گیا ہے، مجھے دس بار بلائیں گے میں آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھ رہے ہیں ڈی ڈی ایس سی، اے بی ایس کیا ہے؟کہتے ہیں آپ نے حکومت کا بندہ کیوں لیا ساڑھے چھ لاکھ کا بندہ کیوں نہیں لیا،کسی افسر نے غلط کام نہیں سب نے اچھا کام کیا،اس طرح کا رویہ رہا تو اس ملک میں کوئی شخص کام نہیں کرے گا۔ا نہوں نے کہا کہ عثمان بزرار کو شراب کیس میں بلانا دھوکہ ہے ،مدینہ کی ریاست میں شراب کا لائسنس دیا گیا ،اللہ ان سے پوچھے گا،جس شخص نے مجھے انتخابات سے باہر نکلوایا، اس شیخ رشید کو پیغام ہے ہم تیرے پیچھے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرے ساتھ ظلم کی انتہا ہوئی ،پچیس سال کے لئے سزا دی گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…