رواں سال کتنی مرتبہ چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیشگی بتا دیا

21  جون‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال چھ گرہن ہونے ہیں، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن، اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبرکوہوگا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اتوار کو مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں دیکھا گیا باقی علاقوں

میں جزوی گرہن رہا ۔فواد چوہدری نے گرہن سے متعلق مزید کہا کہ جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی ، ہر شے جو پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا، گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے تو اس سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…